Saturday, November 29, 2025

کشمیر کی کلی


 کیا کہانیاں اور داستانیں صرف بچوں کے لیے ہوتی ہیں ؟


سچ تو یہ ہے کہ ہم بڑے بھی ہو جائیں تو قصے کہانیاں اور داستانیں ہمیں متاثر ضرور کرتی بس ہم اس میں سے تصورات کو کم کرتے ہوئے کچھ حقیقت کے قریب لانا شروع کر دیتے  ہیں جیسے کہ مجھے یاد ہے کہ تاریخ پڑھنا جو کہ کچھ لوگوں کے لیے خاصہ بورنگ سا موضوع ہوتا ہے لیکن برصغیر کے ایک بہت بڑے لکھاری الیاس سیتا پوری صاحب اس موضوع کو حقیقت اور تصور کے درمیان رکھتے ہوئے یا ایک بنت بنتے ہوئے ہمارے لیے بہت ہی دلچسپ بنا دیتے تھے ۔

اتفاق سے ان دنوں میری بیٹی میری لائبریری کی بہت سی کتابوں کو تصویری طور پر کمپائل کر رہی ہے ۔


جس میں ایک وقت میں میرے پاس الیاس سیتا پوری صاحب کی جو بہت سی کتابیں موجود تھیں مگر دوستوں کے مطالعے کے ذوق اور مہربانی نے انہیں سنبھالنے رکھنے کے جھنجھٹ میں مجھے کافی سہولت فراہم کر دی ہے 😄

تو اب شاید بہت کم ہیں ،اگر آپ کے مطالعے میں کبھی ان کی کتابیں  آئی ہوں تو یقیناً آپ نے ان میں تاریخ کے نہاں خانوں میں چھپی بہت سی کہانیوں کو کسی فلم کی طرح سے اپنے تصور میں دیکھا ہوگا ۔ 

 انہی داستانوں کو یاد کرتے ہوئے  الیاس سیتا پوری صاحب کی صاحبزادی ،زنوبیہ الیاس جو خوش قسمتی سے دوستوں میں شمار  ہیں انہیں بھی گروپ میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے یقینا وہ اس حوالے سے کچھ اپنی یادداشتیں ہم سے ضرور شیئر کریں گیں ۔

 


شاہد حسین 

29 نومبر 25

No comments: