Saturday, November 29, 2025

عینک والا جن


 جی عاصم زبیری بھائی اور حفیظ طاہر صاحب بلا شبہ یہ عینک والا جن ایک وقت میں ہمارے بچوں پر بری طرح سے قابض تھا،

سچ کہا جائے تو ہم پر بھی 😍

 


یہ بات ٹھیک ہے کہ 

ہومر کی اوڈیسی نے داستانوں کے سفر کی شروعات میں اہم کردار ادا کیا 

لیکن پھر عرب ٹیلز ،

ہزار داستان، طلسم ہوش ربا ،حاتم طائی ، پھر بر صغیر میں قصہ چہار درویش اور دیگر بہت سی سینہ بہ سینہ چلنے والی داستانوں نے جہاں بچوں کی شعوری ترقی و اخلاقی تربیت میں بہت مضبوط کردار ادا کیا وہیں ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشنے میں بچوں کے کچھ رسائل وغیرہ کے ذریعے اور پھر اسی تسلسل میں پی ٹی وی نے بھی تفریحی وقت فراہم کرنے میں بہت اہم حصہ ادا کیا ۔ ۔ ۔ 


اور پھر ہم نے یہ تمام ذمہ داری کمپیوٹر ، موبائل فون اور اس پر دستیاب دیگر خطوں کے مٹیریل پر ڈال دی ۔


کیا اب آج کے بچے جادو کی نگری میں اڑتے گھوڑے قالین پریاں اور چڑیلوں کے قصے نہیں سننا چاہتے ؟

جی آج بھی مغرب میں یہ سب جاری و ساری ہے ہیری پوٹر بک سیریز کی ریکارڈ فروخت کوئی زیادہ پرانی بات نہیں ہے ، او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر بچوں کی ایسی سیریز کا آج بھی ہجوم ہے ،

لیکن ہم نے اپنے بچوں کو بڑا کر دیا ہے ۔

اور سمجھ لیا ہے کہ انہیں اب اس قسم کی خرافات کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، لیکن کیا یہ سچ ہے ؟


شاہد حسین 

29 نومبر 25

No comments: