Tuesday, April 15, 2025

Lahore Fog


 میرے والد بتاتے تھے کہ ایک وقت میں لاہور کے بھرے پرٌے بازاروں میں اچانک کوئی سر سے بہتے خون سے آلودہ کپڑوں کے ساتھ گھبرایا ہوا شخص بھاگتا ہوا ہجوم سے گزرتا ،

جس سے تمام لوگ سہم سے جاتے ، تھوڑی دیر بعد پتہ چلتا کہ وہ کوئی بہروپیہ ہے ، جسے لوگ سوانگی یا مسخرہ بھی کہتے اور اپنی مرضی سے کچھ پیسے وغیرہ دیتے تھے ۔


Butch Locsin,

لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والا ایک پرفارمنس آرٹسٹ پینٹر اور السٹریٹر ہے ، یہ بھی آج امریکہ میکسیکو اور دنیا کے دیگر ان شہروں میں جہاں دھوئیں کی الودگی بہت بڑھ چکی ہے ،

وہاں پھولوں کا تاج پہنی کھوپڑی کے نقاب کے ساتھ اپنے گرد مختلف رنگوں کا دھواں پھیلا کر ایک پرفارمنس پیش کرتا ہے ،

جس کا مقصد لوگوں کی توجہ حاصل کر کے انہیں بڑھتی ہوئی آلودگی خاص طور پر دھوئیں ، یا سموگ کے بارے آگہی دینا ہے ۔

اب ہم اسے چاہے اس کی مسخرہ پنتی کہیں لیکن امریکہ وغیرہ میں اسے عصری آرٹ کا 

پرفارمنس آرٹسٹ ہی سمجھا جاتا ہے اب پتہ نہیں اسے ان عجیب و غریب حرکتوں کی وجہ سے پیسے وغیرہ کہاں سے اور کیسے ملتے ہیں ؟


شاہد حسین 

8 نومبر 24

No comments: