Saturday, April 26, 2025

Vincent Van Gogh


 ونسنٹ وین گو 

نے کیا خوب کہا! 

کہ ایک وقت ایسا ائے گا جب میرے کام کو میرے کام کی خصوصیات کے حوالے سے نہیں 

بلکہ میری زندگی کے دکھوں تکلیفوں اور ناکامیوں کے حوالے سے پرکھا دیکھا اور سمجھا جائے گا ،


اور وین گو کی ناکام زندگی ایک خودکشی پر ختم ہو جانے کے سو سال بعد اس کی یہ بات درست ثابت ہوئی ،


بالکل اسی طرح ہمیں بہت سے فنکار دوستوں کے کام اور ان کے ہنر کو صرف 

سائنٹیفک اور ٹیکنیکل اعداد و شمار سے ہی نہیں 

بلکہ ان کی زندگی سے دیکھنا سمجھنا 

اور محسوس کرنا پڑتا ہے ۔


اس کے بغیر ہم ان کے ہنر کے کسی بھی گن میں وہ گہرائی ، تاثرات اور تاثیر بلکہ روح سمجھ ہی نہیں پاتے ۔


شاہد حسین 

26 اپریل 25

No comments: