Sunday, July 13, 2025

Homeless.


 (4)


کسی نے حضرت علی علیہ السلام سے سوال کیا کہ ،

خدا تو ہر شخص کے رزق کا وعدہ کرتا ہے پھر بہت سے لوگ اس دنیا میں بھوکے کیوں سوتے ہیں ؟

انہوں نے جواب دیا کہ خدا تو اپنا وعدہ پورا کرتا ہے لیکن اس دنیا میں اس کے وہ بندے جنہیں اس نے طاقت و اختیار دیا ہے وہ اس کا ناحق فائدہ اٹھاتے ہوئے کمزوروں کے رزق کو غصب کرتے ہوئے اس کی فراہمی میں رکاوٹ بنتے ہیں ۔


یہ دراصل ایک ایسے 

پیچیدہ ریاستی اور سماجی غیر منصفانہ تقسیم کے نظام کی وضاحت ہے جسے انسان یا تو آج بھی سمجھ نہیں سکا یا سمجھنا نہیں چاہتا۔


مجھ سے میرے ایک دوست محسن شکیل بھائی نے گروپ میں ایک بار سوال کیا کہ ،

امریکہ تو لینڈ اف اپورچونٹی کہلاتا ہے تو وہاں لوگ بے گھر کیسے ہو جاتے ہیں ؟

جن کی تعداد 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق تقریبا آٹھ لاکھ کے قریب ہے ۔

تو میں نے انہیں جواب دیا کہ یہ بالکل ٹھیک ہے کہ ایک غیر منصفانہ سماجی نظام تو یہاں پر بھی کہیں نہ کہیں کسی شکل میں موجود ہے ،


مگر وہیں یہاں پر اپنی لا متناہی خواہشات اور سماجی ذمہ داریوں کے لین دین سے آزادی حاصل کرنے میں ان کی ایک اکثریت خود ایسی زندگی کا چناؤ کر بیٹھتی ہے جس میں پھر وہ مکان سے اور بے شمار سہولتوں و آسائشوں کے حوالے سے گھر جیسی جنت سے بھی نکالے جاتے ہیں ۔



شاہد حسین 

13 جولائی 25 ۔

No comments: