Sunday, July 13, 2025

Optical art and society


 (1)

ان دونوں تصاویر میں چہرے کا رنگ ایک جیسا ہے مگر نظر آنے میں دائیں طرف گرے ہے اور دوسرا سفید ،

 یہ ایسا کیوں ہے ؟


ان دونوں امیجز کو  خاص مقام سے جوڑ کر ہم ابھی بطور ثبوت دیکھتے ہیں ۔


(2)

دراصل یہ ایک نظری مغالطہ (optical illusion) ہے جو ،

 "afterimage effect"

 یا "simultaneous contrast"

 کہلاتا ہے۔

 دونوں تصویروں میں چہرے کا رنگ واقعی ایک ہی ہے، لیکن وہ ہمیں مختلف اس لیے دکھائی دیتا ہے کیونکہ ،

بائیں طرف چہرے کا پس منظر زیادہ گہرا سبز ہے جبکہ 

دائیں طرف چہرے کا پس منظر ہلکا پیلا ہے۔

ہوتا یہ ہے کہ انسانی آنکھ اور دماغ کسی رنگ کو اس کے ارد گرد کے رنگوں کے ساتھ موازنہ کر کے دیکھتے ہیں۔

 چنانچہ گہرے پس منظر کے سامنے ہلکا رنگ زیادہ روشن یا سفید لگتا ہے۔

اور ہلکے پس منظر کے سامنے وہی ہلکا یا سفید رنگ قدرے گہرا یا سلیٹی گرے محسوس ہوتا ہے۔


 (Contrast Illusion )

کی وضاحت,

اسے "simultaneous contrast illusion" کہتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ایک ہی رنگ کا ٹکڑا جب مختلف بیک گراؤنڈز پر رکھا جاتا ہے، تو وہ مختلف دکھائی دیتا ہے۔

ترجمہ و ترتیب 

شاہد حسین 

12 جولائی 25


No comments: