Group Orchestra,
ترقی یافتہ تہذیبوں یا جہاں موسیقی بہت ترقی پر ہے
وہاں آپ گروپ اورکیسٹرا کی اکثر مثالیں دیکھتے ہیں ،
جن میں بہت سے سازندے مل کر جو اجتماعی دھن بجاتے ہیں وہ جوش ولولے اور دیگر انسانی جذبات کو متاثر کرنے میں اپنی مثال اپ ہوتی ہیں
اصل میں صرف موسیقی ہی نہیں ایک ترقی یافتہ سماج اپنے دیگر اعمال اور افعال میں بھی گروپ اورکیسٹرا کی طرح ہی کسی بھی کام کو کسی سمفنی کی طرح سے انجام دیتا ہے ،
جس میں ہر ایک کا جہاں جہاں جو جو پارٹ ہوتا ہے وہ اسے پلے کرتا ہے ،
بہترین یا قدرے کم تر تو ہو سکتا ہے لیکن نہ کوئی کسی سے کم نہ کسی سے زیادہ کی توقع رکھتا ہے سوائے جس کا جو حصہ ہے وہ اسے اپنی پوری صلاحیت سے بجائے ۔ ۔
جبکہ جو سماج اجتماعی اعمال اور افعال کی صلاحیت نہیں رکھتے ،
وہاں گروپ اورکیسٹرا کی تمام ذمہ داریاں اور لوازمات کسی اکیلے شخص کو ہی پورے کرنے پڑتے ہیں ۔
شاہد حسین
15 جنوری 25
No comments:
Post a Comment