When Family is the only Shelter.
جب خاندان ہی واحد پناہ گاہ ہو۔
2014 ،فلسطین غزہ میں -
ملاک متر ، 13 سال کی تھی جس کا بطور مصورہ کیریئر کا آغاز اس دور میں ہوا جب اس کے علاقے پر اسرائیلی بمباری ہو رہی تھی ، تو اس کا کہنا ہے کہ ان حالات میں میرے اندر موجود ،
"منفی توانائی کو خارج کرنے" اور "موت کے خوف" سے بچنے کا راستہ تلاش کرتے ہوئے، میں نے پانی کے رنگوں کا ایک ڈبہ اٹھایا اور پینٹ کرنے لگی۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ بس اس کے زندہ رہنے کا طریقہ تھا، اس نے مزید کہاکہ ،"میرا فن میرے دل سے پینٹ کرنے کے تجربات کے حوالے سے میرے احساسات کی نمائندگی کرتا ہے۔"
دوستو 12 مئی ،
دنیا بھر میں ماؤں کا دن منانے سے منسوب ہے ،
جنگ کے موضوع نے
اس دن کے حوالے سے کچھ تحریر کرنے میں تاخیر کر دی ۔ ۔ ۔
جبکہ یہ جنگیں جو کہیں بھی لڑی جائیں شاید سب سے زیادہ ماؤں کے جذبات اور روح کو متاثر کرتی ہیں ،
سلام ہے ان تمام ماؤں کو جن کے بچے ان کی زندگی میں ان کی آنکھوں کے سامنے ان جنگوں کی نظر ہو جاتے ہیں ،
سلام ہے ان بچوں کو جو ان جنگوں کی وجہ سے بچپن میں ہی اپنی ماؤں کی چھاؤں اور خاندان کے تحفظ سے محروم ہو جاتے ہیں ۔
کاش وہ قدیم تصور کرہ ارض کے تمام انسان اپنا لیں جس میں وہ اس پوری دنیا کو اپنی دھرتی ماں کہتے ہیں ۔
تو کاش ہماری یہ دھرتی ماں اس پر بسنے والے اپنے تمام بچوں کے لیے ہمیشہ کے لیے امن کی دنیا بن جائے ۔
شاہد حسین
12 مئی 25
No comments:
Post a Comment