Thursday, February 13, 2025

Art of Sarcasm


 Art of Sarcasm in advertisement!!!


Sarcasm،

کا عام طور معنی طنز ہے جس سے مراد ایسے الفاظ کے استعمال کو کہتے ہیں جن کا مطلب اس کے برعکس ہو جو آپ واقعی کہنا چاہتے ہیں، خاص طور پر کسی کی توہین کرنے کے لیے، یا اسے چڑانے کےلیے، یا محض مضحکہ خیز طور ہونے کے لیے۔ 

 مثال کے طور پر، یہ کہنا کہ "وہ واقعی سب سے اوپر ہیں" ایسے لوگوں کو بیان کرنے کے لیے جو بہت غیر منظم ہیں ،

یا پھر کوئی ایسی چیز جسے آپ عام سمجھ رہے ہیں مگر وہ عام نہیں ہے لہذا اس معاملے میں اپ ٹھیک نہیں ہیں ۔

اس طرح سے سارک ازم کے معنی اپنے استعمال کی ویرییشن میں صرف طنز سے کہیں زیادہ وسیع ہو جاتے ہیں ۔


دائیں طرف کا امیج ،

René Magritte,

 کی 1929 کی پینٹنگ،

" یہ پائپ نہیں ہے" 

(جسے یہ پائپ بھی کہا جاتا ہے) ایک حقیقت پسندانہ شاہکار ہے جو الفاظ، تصاویر اور اشیاء کے درمیان تعلق کو چیلنج کرتا ہے۔

جس کا آسان مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی تصویر میں حقیقت پسندی کے ساتھ نظر انے والی چیز بھی اصل میں وہ نہیں ہے جو اصل ہوتی ہے ۔

  پینٹنگ میں فرانسیسی فقرے،

 "Ceci n'est pas une pipe" 

("یہ پائپ نہیں ہے") کے ساتھ ایک تفصیلی پائپ دکھایا گیا ہے جس کے نیچے کرسیو اسکرپٹ میں لکھا گیا ہے۔ 

The Treachery of Images ,

اس میں بڑی ذہانت سے زبان اور معنی کے درمیان فرق کو بھی نمایاں کیا ہے۔  Magritte نے الفاظ اور تصویر کو اس انداز میں ملایا کہ وہ ہمیں جملے ، لفظ اور بیان کی گئی شئے کی اہمیت پر سوال اٹھانے پر مجبور کرتا ہے۔

جبکہ بائیں طرف نیویارک میں چلنے والی سب وے میں 

بیئر کے اشتہار کے ساتھ اسی کیپشن کو بیئر کے اشتہار میں استعمال کیا گیا ہے ،

جس میں پرانی کیپشن کو بس ایسی یاد دہانی کے طور ہے "جیسا کہ آپ جانتے ہیں" اور یہ بھی کہ یہ بھی کوئی آرڈنری بیئر نہیں اور نہ ہی یہ اس کا اشتہار ہے ۔


شاہد حسین 

13 فروری 25

No comments: