کسی بھی مصورانہ کام کی تفصیلات پر "تجزیہ"
اس کی طرف توجہ مبذول کرتا ہے اور یہ ناظرین کے نقطہ نظر کو وسیع کرتا ہے لیکن،
کسی ماسٹر کے کام کا تعارف، تفصیل، یا تجزیہ لکھتے وقت کیا سوچا جاتا ہے؟
کون سے سوالات پوچھے جاتے ہیں، اور کیا ان سوالات کا کوئی مخصوص فارمولہ آرٹ مورخین نے وضع کیا ہے؟
ناجیہ شعیب ۔
جی ناجیہ ،جب کسی ماسٹر کے کام پر تجزیہ کیا جاتا ہے تو آرٹ مورخین اور نقاد کئی اہم پہلوؤں پر غور کرتے ہیں جنہیں کسی مخصوص ضابطے یا مرحلہ وار ترتیب میں بیان کرنا مشکل ہے ،
کیونکہ کسی مصورانہ کام پر تجزیہ یا رائے دینا بھی ایک ایسا تخلیقی عمل ہے جس کی ابتدا کے کچھ مخصوص اصول و ضوابط تو یقیناً وضع کیے جا سکتے ہیں لیکن پھر وہ آگے بڑھتے ہوئے اپنی ترتیب اور تکمیل میں کہاں تک جا سکتا ہے یہ طے کرنا مشکل ہوتا ہے ۔
اس کی مثال بالکل یوں ہے جیسے کسی مصورانہ شاہکار پر بات کرنا بھی ایسے ٹاسک کی طرح ہوتا ہے جو کسی خاص موضوع پر لکھے جانے والے ناول نگار یا کہانی کار کے سامنے ہوتا ہے ،
یا پھر کسی ناول پر بنائی جانے والی فلم کے ڈائریکٹر کے پاس ، اور اسی طرح کسی خاص فلمی سچویشن پر لکھے گئے گیت اور اس کی بنائی گئی دھن کا ہوتا ہے ۔
جو اپنے موضوع ، سچویشن، موڈ وغیرہ کی حد بندیاں تو دیتے ہیں مگر کوئی شاعر یا موسیقار اسے تخلیق کرنے میں اپنے فن کے کس درجہ کمال تک پہنچتا ہے یہ پھر سب کا الگ الگ معیار مقام اور راستہ ہوتا ہے ۔
لہذا ایک مصورانہ شاہکار کے تجزیہ میں تعارف، وضاحت اور تشریح کے دوران عام سوچ کے عمل اور پوچھے گئے سوالات کے کسی مخصوص پیٹرن کی وضاحت کرنی مشکل ہے ۔
لیکن پھر بھی ایک مختصر خاکہ ،
ابتدائی تعارف
میں پس منظر کی معلومات .
فنکار کون ہے، اور اس کے بارے تعارف؟
دوسرے مرحلے میں رسمی تجزیہ کرتے ہوئے بصری عناصر کیا ہیں، جیسے ساخت، رنگ پیلیٹ، روشنی، اور سائے ؟
اسی طرح دیگر قابل ذکر بصری عناصر کیا ہیں،ان کے اعداد و شمار، اشیاء، یا منظر؟
یا کوئی کام کیوں اہم ہے، اور یہ آرٹ کے تاریخی تناظر اور تسلسل میں کیا تعاون کرتا ہے؟.
فنکار نے کام بنانے کے لیے کون سے میٹیریل اور تکنیک کا استعمال کیا؟
بصری عناصر کو کس طرح ترتیب دیا گیا ہے، اور کمپوزیشن کے کون سے اصول کام کرتے ہیں؟
کوئی آرٹ ورک کس طرح ثقافتی اور تاریخی سیاق و سباق کی عکاسی یا اسے چیلنج کرتا ہے جس میں اسے تخلیق کیا گیا تھا یا ہے؟
یعنی کون سے تاریخی، ثقافتی، اور سماجی عوامل نے فن پارے کی تخلیق کو متاثر کیا؟
چوتھا مرحلہ کام کا تعلق کس فنکارانہ تحریک یا انداز سے ہے، اور اس کا اسی دور کے دوسرے کاموں سے کیا تعلق اور تقابل ہے؟
Iconography,
اگر کام علامتی ہے اور اس میں علامتی اشکال، یا اشارے موجود ہیں، تو ان کا کیا مطلب ہے؟
فنکار کے اس کام کو تخلیق کرنے کے مقاصد یا ارادے کیا تھے؟ اور آرٹ ورک کے بارے فنکار اور کریٹک کی طرف سے اسے کسی معیار پر قائم ثابت کرنے کے لیے کیا دلیل یا دعویٰ کیا جائے گا؟
مجموعی طور آرٹ ورک کا کیا مطلب ہے، اور یہ کون سے پیغامات یا موضوعات کو اپنے ناظرین تک پہنچاتا ہے؟
تو اگر ہم خلاصہ بیان کریں تو آرٹ مورخین کے ذریعہ کسی آرٹ کا تجزیہ کرنے کے لیے وضع کردہ کوئی خاص لگا بندھا پیٹرن نہیں ہے، بلکہ یہ دراصل بنیادی رہنمائی کے سوالات اور اصولوں کا ایک مجموعہ ہے۔
جس کے تحت آرٹ مورخین اور ناقدین مختلف طریقوں کو اختیار کرتے ہیں، تھوڑی مزید وضاحت کی جائے تو ،
فارملزم ، یعنی آرٹ ورک کے بصری عناصر اور ساخت کا تجزیہ کرنا۔
Iconography,
علامتوں، اور اشارات کی تشریح کرنا۔
کسی آرٹ ورک کے ثقافتی، سماجی اور تاریخی تناظر کا جائزہ لینا۔
جیسے کام میں پولیٹیکل
معاملات ہیں تو اس خطے یا ریاست کے معاملات کی تاریخی وضاحت ،
فیمنسٹ آرٹ ہسٹری میں جنس، طاقت اور نمائندگی کے مسائل پر غور کرتے ہوئے، فیمنسٹ لینس کے ذریعے آرٹ ورک کا تجزیہ کرنا۔
ان اور ایسے ہی دیگر موضوعات پر مختلف سوالات اور طریقہ کار پر چلتے اور غور کرنے سے فن کے مورخین اور نقاد کسی شاہکار کا جامع تجزیہ اور تشریح فراہم کر سکتے ہیں۔
رہی بات بیان کردہ ترتیب کی تو یہ ترتیب بھی یکساں نہیں رہتی
ہر فنکار اس کا ہر مختلف کام اپنے مختلف مختلف موضوعات میں کسی بھی آرٹ پر بات کرنے والے کریٹک کی نالج ، موضوع سے دلچسپی ، یا آرٹسٹ سے اس کے تعلق کی بنیاد پر بھی تجزیہ مختلف مختلف ہو سکتا ہے ،
یہاں تعلق سے مراد کسی کریٹک کا کسی فنکار سے رسمی تعارف یا پھر اس کا اس کے ماضی اور حال کے کام سے پوری طرح آگاہ ہونے پر بھی انحصار کرتا ہے ۔
ابھی بھی یہ تحریر بہت محدود وضاحت ہے ، دیگر تفصیل میں
کسی آرٹ کریٹک کے بہت سے مزاجی چناؤ بھی ہو سکتے ہیں جن کی بنیاد پر وہ اپنے ٹیکنیکل یا سائنٹیفک تجزیے کو کچھ ھارش پوئیٹک یا ایموشنل بھی کر سکتا ہے ۔
مزید وضاحت کسی سوال کی بنیاد پر بھی ہو سکتی ہے یا دیگر دوستوں میں سے کوئی دوست رائے دے سکتا ہے ۔
شاہد حسین
26 جنوری 25


No comments:
Post a Comment