Tuesday, February 11, 2025


 دوستو آپ جانتے ہیں ،


آج 30 ستمبر ورلڈ ٹرانسلیشن ڈے ,

عالمی یوم ترجمہ  ہے ۔


جب ہم گلوبل ویلج کی بات کرتے ہیں ،

دنیا کو قریب لانے کی بات کرتے ہیں تو دنیا بھر کی مختلف تہذیبوں ثقافتوں اور زبانوں کی الگ الگ اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ،

اور جہاں دنیا بھر کے انسان اپنے جذباتی اظہار میں اور ان کی دوسروں تک منتقلی میں کسی زبان اور اس کے ترجمے کے محتاج نہیں ہیں ،

وہیں کسی تہذیب اور اس کی ثقافت و ادب کا ان کی زبان میں ہونا اور اس کے ترجمے کی دوسری زبان میں منتقلی کی اہمیت سے انکار بھی نہیں کیا جا سکتا ،

خاص طور پر سائنس اور فنون کی تکنیکی معلومات کیلئے تراجم لازمی حیثیت رکھتے ہیں


ہمارے گروپ کے جیسے کہ دیگر بہت سے مقاصد رہے وہیں فنون خاص طور پر مصوری کی جدید تحاریک اور ان پر مبنی کتب کا

اردو میں ترجمہ بھی رہا ہے ،

اس مقصد میں ہمارے ساتھ بہت سے لوگ چلے ،

لیکن وہ بہت جلدی ہمارا ساتھ چھوڑتے رہے لیکن پھر بھی وہ چند نام جو انگریزی کتب یا مضامین کے تراجم کے حوالے سے ہمارے ساتھ آج بھی کام کر رہے ہیں ،


ان کو میں آج خراج تحسین ضرور پیش کرنا چاہوں گا ۔

سعید ندرت صاحب ،

شائستہ مومن ،

عمران زیب

سعدیہ عاطف اور

نازیہ شاہد ،

یہ وہ لوگ ہیں جو آج بھی مستقل مزاجی سے انگریزی کتب اور مضامین کا ترجمہ جاری رکھے ہوئے ہیں ،


ویسے ہم ان کے بھی شکرگزار ہیں جو 

مصوری پر اپنے طور پر تحقیقی انداز میں لکھ رہے ہیں ،

لیکن خاص طور پر آج چونکہ  انٹرنیشنل ٹرانسلیشن ڈے ہے

لہذا ہم نے ان دوستوں کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا جو ٹرانسلیشن بھی کر رہے ہیں ۔


شاہد حسین

  1. 30 ستمبر 22

No comments: