Thursday, February 13, 2025

رنگ بہاروں نے بھرا


 Ajab Khan:

 "رنگ بہاروں نے بھرا میرے جیون میں." 

  واقعی یہ رنگ آج کی انڈین  بہاروں کے موقف ینگ یوتھ نے ہی بھرا ھے. 

کمال کردیا ھے.

 Nisar Ahmed:

 درست کہا.... بس یہ معلوم نہیں کہ یہ اپنا حسن کھو رہا ہے یا چار چاند لگا رہا ہے۔

 Ajab Khan:

 دلاری.........

نثار بھائی اس سے پہلے یقیناً آپ نے مغل اعظم کا کلر ورژن دیکھا ہوگا اس میں کلر خاصے شارپ اور سیچوریشن میں تیکھے تھے یا مجھے لگے ہیں،

اس گانے میں بڑے بھلے لگ رہے ہیں.

اچھا ہم چونکہ اس جنریشن سے ہیں جس نے بلیک اینڈ وائٹ کا شباب اور کلر کا جوبن دیکھا ھے. تصویر کی حد تک بلیک وائٹ اپنا چارم رکھتی ھے، فلم کے معاملے میں کلر فلموں نے عادت بگاڑ دی ھے۔

 Shahid Hussain: 

نثار بھائی بلیک اینڈ وائٹ دور سے اصل میں ہماری ایک نوسٹیلجک ایفلئییشن ہے ،

بالکل اسی طرح سے جیسے محلے میں کسی کے پرانے کھنڈر مکان سے ہماری ایک جذباتی وابستگی بن جاتی ہے اور جس دن وہاں کے مکین اسے تعمیر کرواتے ہیں ،


ہمیں ایک ٹھیس سی لگتی ہے ،

او تیرے کی !

یہ گھر تو نیا بن گیا ،


بالکل اسی طرح سے ہمیں پرانی بلیک اینڈ وائٹ فلموں کو رنگین ہوتے دیکھ کر تھوڑی مایوسی ہوتی ہے،

لیکن میں اسے پوزیٹو سمجھتا ہوں 

کہ اس دور کو زندہ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،

غور کیجئے کہ ,

1956 کی چوری چوری فلم کے اس گانے میں موجود گمنام رقاصائیں تو کیا ، ہیروئن تک مٹی میں مل چکی ،

لیکن وہ آج ہمیں اپنے اسی دور کے رنگین جاموں میں زندگی کے رنگ بکھیرتی سبز کھیتوں میں رقص کرتی نظر آرہی ہیں ۔

اگر یہ پوری فلم ہی رنگین ہو گئی ہے تو میں تو اسے ضرور دیکھوں گا 😍


شاہد حسین 

13 فروری 25

No comments: