Thursday, February 13, 2025

Piet Mondrian


 Piet Mondrian

 کا کلر فیلڈ کام، جسے ان کی "کمپوزیشن" سیریز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اس کی معنویت کی جڑیں فن، فطرت اور انسانی تجربے کے بارے میں ان کے فلسفیانہ خیالات میں پیوست ہیں۔

جس کے کلیدی اصول کچھ اس طرح سے ہیں ،


  Mondrian،

کا فلسفہ نیو پلاسٹیسزم ، Neoplasticism پر مبنی ہے، جو خالص شکل، رنگ اور اسپیس کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ اس نے رنگ اور ساخت کی جذباتی اور روحانی خصوصیات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے فن سے ،

Representational ,

جس کا اردو ترجمہ واضح شکلی وضاحت اور کسی بیانیے کو ختم کرنے کی کوشش کی۔


  موندریان کا خیال تھا کہ آرٹ کو توازن اور ہم آہنگی کے اس مقصد کےحصول کے لیے کوشش کرنی چاہیے، جو کائنات کی بنیادی ترتیب کی عکاسی کرتا ہے۔ اس نے اسی ترتیب کو جیومیٹریکل اشکال، لکیروں اور خالص رنگوں کے زریعے ، توازن کا احساس پیدا اور منتقل کرنے کے لیے استعمال کیا۔ 


 

 موندریان کے کام کی اہم خصوصیت اس کی آرٹ میں آفاقیت کی خواہش ہے جو انفرادی تجربات اور ثقافتی حدود سے بالاتر ہو۔  

اس نے ایسا فن تخلیق کرنے کی کوشش کی جسے ہر کوئی سمجھ سکے اور اس کی تعریف کر سکے، چاہے اس کا تعلق کسی بھی خطے یا ثقافت سے ہو دیکھنے والا ان سب سے بالاتر ہو کر اس کام کو دیکھے۔


 موندریان کے کلر فیلڈ کام میں گہری روحانیت ہے، جو تھیوسفی میں اس کی دلچسپی اور اس کے آفاقی، نظریات کے ساتھ باہم جڑے ہوئے پورے تصور کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کا خیال تھا کہ آرٹ شعور کی ان اعلیٰ حالتوں تک رسائی کا ذریعہ ہے جو خدا یا نیچر کو کسی وجدان یا ادراک کی طرح سے جاننے یا اس کا تجربہ کرنےکا ذریعہ ہو سکتا ہے۔

جس سے گزرنے اور دوسروں کو گزارنے کا پروسس بہت مختصر اور غیر پیچیدہ ہونا چاہیے ،

اور یہی اس کے خالص رنگوں اور سادہ ترین اشکال میں دیکھا جا سکتا ہے ۔

اس کا کچھ کام نیویارک گوگنہائم میوزیم میں موجود ہے ۔


یکم فروری 1944,

نیویارک میں ہی اس نے وفات پائی ۔



شاہد حسین 

یکم فروری 25

No comments: