Sunday, December 12, 2021

انڈہ فرائی


ہم جب کسی مقصد کے لیے کوئی کام کرتے ہیں ،
تو جہاں اس میں کچھ دوست ساتھ دے رہے ہوتے ہیں وہیں کئی قسم کی مشکلات بھی ہوتی ہیں ،
لیکن اگر ان مشکلات میں سے ایک پیچیدہ مشکل کو دیکھا جائے ، تو یہ آپ کی وہ دوست ہوتے ہیں ،جو آپ کو مشکلات میں دیکھتے ہوئے  کوئی آئرن مین ،یا دیوتا سمان سمجھ کر اسی درجے کی تسلی دے رہے ہوتے ہیں یا توقعات وابستہ کر رہے ہوتے ہیں ، ، ،  
جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا ، 
حقیقت میں ہم انسان ،انسان ہی ہوتے ہیں جو مایوسی اور ٹوٹ پھوٹ سے گزرتے ہیں ،
اور پھر تخلیقی فن سے وابستہ لوگ اس ٹوٹ پھوٹ میں بھی ایک ایکسپریشن یا امپریشن کرئیٹ کرتے ہیں ،
اعلی یا عام درجے کا ،
یہ تحریر بھی اسی کیفیت کی ہے ، اب جیسی بھی ہے آپ کی ، ،

میرے خیال میں مجھے اب کھلے دل سے اس بات کا اعتراف کرلینا چاہیے ،
کہ ہمارے خطے میں ہونے والے آرٹ سے ، کوئی سنجیدہ یا جامع ڈائیلاگ طلب کرنا بالکل ایسا ہی ہے ،
جیسے آپ کسی انڈہ دینے والی مرغی سے کہیں کہ اسے فرائی کر کے بھی دو ، ، ، ، ، اور کسی ڈسپلن یا پراپر پریزنٹیشن کے ساتھ مانگنا تو بلکل یوں ہے کہ آپ پھر اس مرغی سے آملیٹ بنا کر دینا بھی توقع کریں ، ، ،

میں نے مغربی آرٹ کی ترقی میں ڈائیلاگ کا کردار بہت اہم دیکھا ، جو آپ بھی جانتے ہیں

لیکن ہو سکتا ہے میں یہ بات نہ جان سکا ہوں کہ ہماری ترقی میں شائد خاموشی اور بے ترتیبی نے اہم کردار ادا کیا ہو ، 
تو ایک طرح سے میں خود بھی خواہ مخواہ تھکتا رہا اور دوستوں کو بھی ناحق تھکاتا رہا ، اور اس سے بھی کہیں زیادہ انہیں ہرٹ کرتے رہنے کی تکلیف کا احساس ہے ، 

تو اب میں بہت طور تھک چکا ،اب اس گروپ کو بھی اپنے انہیں بہت سے سابقہ گروپس کی طرح سے آزاد چھوڑ دیتے ہیں ،یعنی گپ شپ  
  ھنسی مزاح ، نوک جھونک اور آپ جانتے ہیں جب بھی ہم نے ایسا کیا کچھ عرصے میں گروپ ختم ہو گیا ،

شاید یہ عمل بھی ہماری دیگر سماجی و مذھبی ایکٹیویٹیز کی طرح سے ہے ،کہ ہم اپنی مقدس علامات کو بھی ،پہلے دن رات محنت کرکے جی جان سے بناتے ہیں ،پھر کسی ہجوم میں  ان کی نمائش کرتے ،انہیں چومتے چامتے منتیں مراد مانگتے ہوئے ، شام کو پانی میں بہا دیتے ہیں ،

تو چلیئے ، ، ، ،

لیکن یہ تحریر تین دن پرانی ہے ، 
میں اب پھر مرغی سے انڈا فرائی کر کے دینے کی توقع لگا رہا ہوں ، 😄😄😄

27 جون 21

No comments: