Tuesday, December 14, 2021

محمد علی بھٹی

 مصوری ، کسی بھی خطے تہزیب ، طرز و انداز ، یا کسی مصور کا انفرادی اظہار ہو ،

  وہ قابل احترام ، ہی ہے ،

لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ مغربی مصوری نے پوری دنیا کو اپنے بصری ، تکنیکی اور خیال وہ اظہار کے بہت سے مضبوط حوالوں سے متاثر کیا ، 

خاص طور پر حقیقی انداز کی مصوری ،جس میں مغرب نے بہت اہم مقام حاصل کیا ،

یوں وہ تقلید کے ایک خاص معیار کے قابل ٹھہری ،

اور پھر گزرتے وقت میں ، اس معیار پر پہنچنا صرف مغرب ہی کا خاصہ نہ رہا ، بلکہ دنیا بھر میں بہت بڑے بڑے نام سامنے آئے ،


اسی سلسلے میں اگر پاکستانی

  فن مصوری کے آسمان پر نظر ڈالیں تو بہت سے ستاروں کے درمیان ، محمد علی بھٹی صاحب ، ایک نہایت روشن ستارہ ہیں ، جو نہ صرف پاکستان کے فن مصوری کے افق پر چمکے ، بلکہ آج مغرب کے ستاروں بھرے آسمان میں بھی اپنی اھم پہچان سے دمک رہے ہیں ،


 پرانے وقتوں میں مسافر ستاروں کی مدد سے زمینی اور سمندری راستے تلاش کیا کرتے تھے ،

گو کہ اب وقت بدل گیا ،

لیکن مصوری کی دنیا کے بہت سے مصور ،آج بھی محمد علی بھٹی صاحب جیسے روشن ستارے کی مدد سے اپنے راستے تلاش کر رہے ہیں ،


Shahid hussain

24 Apr 21


No comments: