Sunday, December 12, 2021

فنون کی فصل


 فنون ، انسان کے اظہاریے ہیں 


یہ اظہاریے ، بے حد سادہ درجے کی عقل و فہم سے لے کر پیچیدہ ترین سے تعلق رکھتے ہیں ،

لہذا انہی فنون کو دیکھتے ہوئے ، کسی بھی سماج کی عقلی اور شعوری ترقی کے مدارج ،

یا معیار پرکھے جا سکتے ہیں ،

یا یہ بھی جانا جاسکتا ہے ،کہ ان کی ترقی گزشتہ سے لیکر موجودہ دور تک کیسے حالات سے گزری ہے ،، 

اور وہ سب حالات کسی سماج کی سوچ پر کس کس طرح سے اثر انداز ہوتے رہے ہیں ،

یا وہ انہیں کیسے سہہ رہا یا ھضم کر رہا ہے ،


تو ایک طرح سے اسے صرف اظہار نہیں ، بلکہ انسان کی عقل و شعور اور سوچ کا اخراج بھی کہا جا سکتا ہے ،


ایسا اخراج جو کسی فصل کی طرح سے ظاہر ہوتا ہے ،

ایسی فصل جو صحت مند بھی ہو سکتی ہے ناقص اور کیڑا لگی بھی ،

جسے پھر کوئی سماج ہی طہ کرتا ہے ،

کہ اس نے اس فصل کو یا اس کے کسی حصے کو کیا مقام دینا ہے یا کس استعمال میں لینا ہے ، 


فنون کی صحت مند فصل ، 

انسانی عقل و شعور کی مزید ترقی میں ، غذا سے لیکر دوا تک میں کام آتی ھے ،

کیڑا لگی فصل یہ بھی کسی نہ کسی کام آتی ہے ،

یا پھر اسے کسی پروسیس سے گزار کر کھاد بنانے کے کام میں لیا جا سکتا ہے ،


یوں فنون کی فصل کا کوئی بھی حصہ بیکار تو نہیں ہوتا

اور ، ھر حصہ ایسے پھل کی صورت ضرور ہوتا ہے جسکا کوئی حصہ تو عقل و شعور کی ترقی میں براہ راست بہتر طور پر کام کر تا ھے ، ،یا پھر کچھ حصے ایسے ،ہوتے ہیں جو انکار اور اقرار کی پیچیدہ کاٹ چھانٹ اور کشیدگی سے گزار کر کام میں آتے ہیں ،

لیکن کام ضرور آتے ہیں ، 


شاہد حسین

26 جون 21

No comments: